افغانستان: بمباری‘ آپریشن‘ جھڑپوں میں 63 طالبان: 5 اہلکارہلاک‘متعدد زخمی

Nov 18, 2018

کابل (سنہوا) افغانستان کے صوبے ننگر ہار، قندوز اور غزنی میں آپریشن، جھڑپوں اور بمباری میں 63 طالبان اور 5 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے افغان فورسز کے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور لڑائی میں 30 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ عسکریت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے بیان میں کہا گیا ہے آپریشن میں کوئی فوجی یا سویلین ہلاک یا زخمی نہیں ہوا صوبے میں طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ ادھر شمالی صوبہ قندوز میں جھڑپوں کے دوران 7 طالبان اور 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان نے ضلع خان آباد کے علاقے باغ میر اور چرخاب میں چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا صوبائی پولیس ترجمان انعام لادین رحمانی نے بتایا کہ جھڑپوں میں 5 طالبان اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا کاپیہ میں بم دھماکے سے 2 طالبان اور ایک زخمی ہو گیا۔ غزنی کے علاقے ضلع قاراباغ میں بمباری سے 21 طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں