کابل (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے خوراک کے مطابق افغانستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی کے باعث3.5 ملین (35 لاکھ) افغان شہریوں کو فوری طور پر خوراک فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے 34 میں سے20 صوبوں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ اس خشک سالی کے سبب 2 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے علاقے چھوڑ کر ملک کے دوسرے حصوں کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 83.6 ملین ڈالر درکار ہوں گے۔