انجمن تاجران لکڑمنڈی کی جانب سے ایس ڈی او ولایت آباد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Nov 18, 2018

ملتان (بیورو رپورٹر)انجمن تاجران لکڑمنڈی کے صدر محمد طیب کی زیر قیادت ایس ڈی او سب ڈویژن ولایت آباد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر تاجر رہنما شیخ شہزاد اکرم نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے ایس ڈی او کو چند بجلی چور عناصر کی نشاندہی کرائی جس پر محکمانہ کارروائی بھی ان عناصر کے خلاف کی گئی اسی رنجش میں ان بجلی چوروں نے ایس ڈی او سے سازباز ہو کر ہمیں اضافی یونٹ ڈلوانا شروع کر دئیے جس پر ہم نے عدالتی اسٹے لیا جس کے باوجود ہمارا میٹر زبردستی اتار لیا جو سراسر زیادتی ہے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کو نکالا جائے۔

مزیدخبریں