حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ(ن) کو منظرنامے سے غائب نہیں کرسکتی: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر اظہر عزیز بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلم لیگ(ن) کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے سے آئوٹ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان کی ترقی‘ سلامتی اور خودمختاری کیلئے نوازشریف نے اہم کردار ادا کیا ہے جو تاریخی اور مثالی ہے۔ پاکستان کو ایٹمی پاکستان موٹروے کا تحفہ عوام کو دیا ۔ پاکستان میں پنجاب سمیت سارے صوبوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جو منہ بولتا ثبوت ہے لہٰذا حکومت اس طرح کی حرکات کی بجائے عملی کاموں پر توجہ دے۔ میاں شہبازشریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے جس کی کارکن پرزور مذمت کرتے ہیں، کیونکہ حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں‘ پنجاب کی ترقی دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن