بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے سارا شورشرابہ ہورہا ہے:آصف سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ جمہوریت کی آڑ لینے والے بدعنوان عناصر سے ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی افراتفری نہیں، یوٹرن لینے پر وزیراعظم کے بیان کو متنازعہ بنایا جارہا ہے حالانکہ یہ سیاسی حکمت عملی ہے، انہوں نے کہا کہ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی وجہ سے سارا شورشرابہ ہو رہا ہے، تحریک انصاف نام نہاد سیاستدانوں کا صفایا کرکے مشکل حالات سے جلد ہی نکل آئے گی اور واضح تبدیلی عوام کے سامنے ہوگی، پی ٹی آئی کا اصطلاحی ایجنڈا عوام دوست ہے ،سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، بدعنوانی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ،کرپشن کرنے والا کسی بھی جماعت سے ہو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا، عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے پختہ عزم پر عمل پیرا ہے۔

ای پیپر دی نیشن