وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ

Nov 18, 2018 | 10:38

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں