ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرداورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات

Nov 18, 2018 | 10:50

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرداورخشک رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اکثر اضلاع میں (آج ) پیر کے روز مطلع صاف رہے گا اور سخت دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں  مطلع صاف رہے گا۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں سب سے زیادہ سردی پڑ سکتی ہے جہاں کا درجہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) پیر کو  سندھ کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور آئندہ چند روز تک کہیں بھی بارش کا امکان نہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں