سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں ، وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا،آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں۔سابق صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا ن صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ۔