بھارت میں تقریب کے دوران دھماکا کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے ادلیول میں نرنکاری بھون میں تقریب کے دوران گرینیڈ دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک،10 زخمی ہوگئے دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا ،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے وقت تقریب میں 250 افراد موجود تھے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گرینیڈ پھینک کر دھماکا کیا۔