پنجاب میں صاف پانی کا منصوبہ، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا،اب تک کیا منصوبہ بندی کی گئی؟ اس بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم نے عملی اقدامات پر پیش رفت کے لئے پیر کے روز اسلام آباد میں اجلاس بلا لیا ہے، وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن