امیر الدین میڈیکل کالج میںطلبہ کو "وائٹ کوٹ"پہنانے کی تقریب

Nov 18, 2019

لاہور(پ ر)امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی کلاسز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں "وائٹ کوٹ"زیب تن کرنے کی تقریب آج کالج کیمپس میں منعقد ہو رہی ہے جس میں سابق پرنسپل صاحبان، فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کے علاوہ اْن کے والدین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے تفصیلات میں بتایا کہ آج کا دن ایم بی بی ایس کرنے والے نوجوانوں کے لیے یادگار حیثیت رکھتا ہے جس دن وہ پہلی مرتبہ سفید کوٹ پہنیں گے اور انہیں اس اقدام کی اہمیت اور قدر کا احساس ہوگا کہ وہ کس مقدس شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے تقریب کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات یقینی بنائے ہیں،انشائ￿ اللہ طلبا و طالبات اور اْن کے والدین کا اے ایم سی میں شاندار استقبال کیا جائے گا تاکہ وہ ایم بی بی ایس کی کلاسوں کے اجرائ￿ کے حوالے سے خود پر فخر کر سکیں۔ پرنسپل اے ایم سی پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کسی بھی ڈاکٹر کا شعبہ اْن کے لئے قابل فخر ہے کیونکہ یہ صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور اخرت سنوارنے کا بہترین راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل پروفیشن میں آنے والے نئے طلبا و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایف ایس سی تک شاندار محنت کرنے کے بعد انٹری ٹیسٹ جیسا اہم مرحلہ طے کیا اور کل سے یہ 100طلبا و طالبات امیر الدین میڈیکل کالج میں اپنی تعلیمی زندگی کا فیصلہ کن اور نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں جسے مکمل کرنے کے بعد انہیں ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کا عملی موقع ملے گا۔

مزیدخبریں