لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام قرات اور نعت انٹر ڈیپارٹمنٹل مقابلے 2019ء کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شعبہ جات سے طلبائو طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مردوں کیلئے منعقدہ قرات کے مقابلوں میں محمد بابر، حافظ عمر اور حافظ عمار اسماعیل نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت میں ثقلین نواز، بشرے حافع اور حسن بیزاد نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اسی طرح خواتین کیلئے منعقدہ قرات کے مقابلوں میں ازقا طارق، حافظہ ردا اور وجیہہ رئوف نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن جیتی جبکہ نعت کے مقابلوں میں حلیمہ یوسف ، تحریم فاطمہ اور سیدہ مریم نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔