خرطوم (این این آئی)سوڈان کی ایک عدالت نے معزول صدر عمر البشیر کے مالی بدعنوانی کے کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے لیے 14 دسمبر کو آخری تاریخ مقرر کردی ہے اور کہا ہے کہ سابق صدر کے خلاف وسط دسمبر کوبدعنوانی کیسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کے جج جسٹس صادق عبد الرحمن نے سابق صدر کی موجودگی میں دفاعی گواہوں کی سماعت کے لئے وقف کردہ سیشن کے اختتام پر کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنایا جائے گا۔سمعت میں شریک ایک اے ایف پی نمائندے کے مطابق فرد جرم عائد کرنے اور دفاع سے متعلق فریقین کے دلائل تحریری طور پر عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور فیصلے کے اعلان کے سوا اب مزید کوئی سماعت نہیں ہوگی۔
معزول سوڈانی صدرکیخلاف مالی بدعنوانی مقدمے کافیصلہ 14دسمبر کو سنایا جائے گا
Nov 18, 2019