نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کی جائے:ڈاکٹر عبدالغفورراشد

Nov 18, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے ،جس طریقے سے حکمران جماعت کے رہنماؤں نے بیانات دئیے اور سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی پر شرائط عائد کیں، افسوسناک اور قابل مذمت پالیسی رہی ہے ۔البتہ لاہور ہائی کورٹ نے جس انداز سے ان کا نام نکالنے کا حکم دیا، قابل تعریف ہے اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں