مسقط(آئی این پی/شِنہوا)چین اور عمان نے اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے،یہ اتفاق رائے چین کی قومی کمیٹی برائے سیاسی مشاوری کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ اور اومان کے نائب وزیراعظم فہد بن محمود السید کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیا گیا،دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے کہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مختلف شعبوں میں فروغ دیا جائیگا۔وانگ یانگ نے چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام عمان کے سلطان قابوس کے حوالے کیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ دوستی اور تعاون ہمیشہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کا موضوع رہا ہے،وانگ یانگ نے کہا کہ 2018میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام پر اتفاق کیا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مختلف شعبوں میں نئی جہت ملی ،انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کو فروغ دینے کیلئے عمان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،عمان کے 2040کے ویژن کے تحت تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں گی،تاکہ باہمی تعلق میں معیار کو بہتر بنایاجائے اور شرح نمو کو فروغ دیا جاسکے ۔عمان کی جانب سے چین کے اہم مفادات کو ملنے والی حمایت پر چین ہمیشہ سے شکرگزار رہا ہے،چین بھی ہمیشہ سے عمان کی اپنی خودمختاری سیکیورٹی اور مفادات کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے،عمان کے نائب وزیراعظم کی جانب سے بھی چین کے صدر شی جن پھنگ کے نام سلطان قابوس کا پیغام وانگ یانگ کے حوالے کیا گیا۔
چین اور عمان کاسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق
Nov 18, 2019