دمشق(این این آئی)شام میں سرگرم کرد ڈیموکر یٹک فورسز نے ترکی پر الزام عاید کیا ہے کہ انقرہ نے شمال مشرقی شام میں حالیہ ہفتوں کے دوران کی گئی فوجی کارروائی کے دوران داعش کے جنگجوئوں کو استعمال کیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسزایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی نے ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ ان کے پاس انقرہ کے ہاتھوں داعشی جنگجوئوں کو استعمال کرنے کے ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن جیلوں میں قید چند ایک داعشی جنگجوئوں کی بنیاد پر دنیا کو بلیک میل کررہے ہیں۔ایس ڈی ایف کے کمانڈر نے شمالی شام میں بین الاقوامی ٹریبونل طلب کرنے کا مطالبہ کیا جہاں ان کے بہ قول داعش نے اپنے بدترین جرائم کا ارتکاب کیا۔