غزہ (صباح نیوز)اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیو ں نے محصور غزہ کی پٹی کے شمالی سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں اور انکی کشتیو ں پر حملہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے السودانیہ کے علاقے میں متعدد ماہی گیر کشتیو ں پر سوار تھے جب اسرائیلی بحریہ نے اچا نک ان پر فائرنگ شروع کر دی اور انہیں کنارے پر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں کے اردگرد موجود رہتی ہیں۔ ماہی گیر اور انسان حقوق کے گروپوں نے کہا کہ غزہ میں2008-09 کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوج باقاعدگی سے ساحل کے ساتھ حد نافذ کرتی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ریلیف کے لیے قائم تنظیم’’اونروا‘‘نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق’’یو این‘‘کے ڈائریکٹر آپریشنز ماتھیا شمالی نے ایک بیان میں کہا غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچوں کو اور اسکول کے طلبا وطالبات کو براہ راست نشانہ نہ بنانا قابل مذمت اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہاکہ حالیہ ایام میں صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔