سپریم کورٹ کل چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست کی سماعت کریگی

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال 19 نومبر کو دن ایک بجے ان چیمبر سماعت کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے پٹیشن دائر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ممبران سے حلف نہ لیکر غیر قانونی کام کیاہے۔درخواست میں عدالت عظمی سے چیف الیکشن کمشنر کو دونوں ممبران سے حلف لینے کا پابند کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...