خورشید شاہ نے ضمانت پررہائی سے انکار کردیا

Nov 18, 2019

سکھر(نیٹ نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خور شید احمد شاہ نے ضمانت پر رہائی سے صاف انکار کردیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سید خور شید احمد شاہ نے ضمانت پر رہائی سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا سے کہا ہے کہ مجھ پر نیب کرپشن ثابت کرے یا با عزت بری کرے تاکہ سیاسی انتقام لینے والوں پر مقدمہ دائر کر سکوں، نیب کو مزید ایک سال کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ وہ جھوٹے الزامات کو ثابت کر سکے۔ وکلاء کی ٹیم سے ملاقات کے دوران انہوں نے ضمانت کے پیپرز پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نیب سکھر نے میری کردار کشی کی اور میرا میڈیا ٹرائل کرایا۔ خور شید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا کے بقول خورشید شاہ نے کہا کہ ایک ہی الزام میں ان پر تین بار نیب نے جھوٹے مقدمے بنائے، دو مقدموں میں سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے با عزت بری کیا۔

مزیدخبریں