لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا،اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ نیا سیٹ اپ چل رہا ہے، اس کوچلنے دیں، مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی، لیکن ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں، پاکستانی بالرز کے پاس پیس ہے نہ تجربہ ہے۔ کوئی بھی مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا تاہم کسی دوسرے شخص کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، مجھے اتنا پتہ ہے کہ شاہدآفریدی ملک سے کتنا مخلص ہے، اور اگر نواز شریف ملک سے باہرجارہے ہیں تو جانے دو، علاج کروانے جارہے ہیں تو واپس آجائیں گے۔
شاہد آفریدی