جنرل سنہا نےثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل سنہانےثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے ، عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عصمت دری کوبطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا، بھارتی جنرل سنہا نے ڈھٹائی سےکشمیری خواتین کی عصمت دری کی بات کی، جنرل سنہانے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصاًخواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیئے۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کی تھی۔

بعد ازاں وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی جبکہ پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن