کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکا،4افغان فوجی زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکے میں چار افغان اہلکار زخمی ہوگئے۔فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایاکہ دھماکا کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ19 میں پیر کی صبح ہوا جب ایک خودکش بمبار نے فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا یا۔فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن