مجرم صہیونیوں نے فلسطینی صحافی کی آنکھ میں گولی ماردی، عمارنہ ایک فلسطینی صحافی اور فوٹو گرافر ہے۔ اس کا مشن فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کرنا اور اپنے کیمرے کی مدد سے دنیا کو صہیونی جرائم سے آگاہ کرنا ہے۔ اس کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے قابض صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دیتے ہوئے کیمرے کا استعمال کیا۔غرب اردن میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران جب قابض فوجیوں نے پرامن اور نہتے مظاہرین پر طاقت کا استعمال شروع کیا تو عمارنہ نے اپنی جان پرکھیل کر ظلم کے شکار فلسطینیوں کی کوریج شروع کردی۔ اس دوران قابض فوجیوں نے اس کی آنکھ کو باقاعدہ نشانہ بنا کر آنسوگیس کا گولہ اس پرفائر کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی بائیں آنکھ سے محروم ہوگیا۔