وزیرریلوے شیخ رشید کے ای سی جی ٹیسٹ بالکل ٹھیک، ہسپتال سے گھر روانہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیرریلوے شیخ رشید کے ای سی جی ٹیسٹ بالکل ٹھیک آئے ہیں اور وہ ہولی فیملی سے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیرریلوے کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، انہیں گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے سبب کچھ دیر قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزیرریلوے کو پہلے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بعد ازاں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کچھ دیر قبل راولپنڈی کے وقارالنساء کالج کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن