آل انڈیا مسلم لا بورڈ نے بابری مسجد کے مقدمے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ نے ایودھیا میں مسلمانوں کو پانچ ایکڑ اراضی فراہم کرنے کو مسترد کیا تھا۔ بورڈ کے صدر مولانا سید محمد Rabe حسن ندوی نے لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بنیادی اقدار کو اس قدر پامال کیا گیا ہوکہ وہ قومی ندامت کا باعث بن جائے پانچ ایکڑ اراضی دینے سے ہمارے زخم مندمل نہیں ہوسکتے۔
آل انڈیا مسلم لابورڈکابابری مسجد کےمقدمےکےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنےکااعلان
Nov 18, 2019 | 19:03