قوانین کی خلاف ورزیاں،اسلام آباد ٹریفک پولیس کاصارفین کو 1,08680 روپے جرمانہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ڈرائیونگ میں لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب روڈ صارفین کو رواں سال کے دوران 1,08680 روپے کے جرمانوں کے ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کے مرتکب روڈ صارفین پر نظر رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے ہیں تاکہ اپنی اور دوسروں ی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سکواڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے روڈ صارفین کے ساتھ احسن برتاؤ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ قوانین کی عملداری کے ساتھ ساتھ ٹریفک حکام پر پولیس کے اعتماد کو بھی برقرار رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے حسن سلوک ٹریفک پولیس کا ابتدا سے ہی خاصہ رہا ہے جسے برقرار رکھا جائے گا، شہر میں محفوظ سڑک کے ماحول کو یقینی بنانے کے لئے تمام ٹریفک حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں

ای پیپر دی نیشن