لاہور  سمیت بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی‘ موسم سرما طویل ہوگا: محکمہ موسمیات

لاہور‘ کراچی (نوائے وقت  رپورٹ) لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ چترال، دیر اور سوات  میں  جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں  سرد اور خشک رہنے کی  توقع ہے۔  ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہو گیا ہے۔ البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہوائوں کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ  رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...