مکرمی!عوام و خواص کی توجہ ایک اہم ترین مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ’’رحمۃ للعالمین‘‘ کی درست املا نہیں لکھی جاتی ہے۔ اس کو’’رحمت اللعالمین‘‘ کو اصافی ’’الف‘‘ کے ساتھ ’’اللعالمین‘‘ لکھا جاتا ہے جو نہ صرف صریحاً غلط ہے بلکہ مفہوم بھی کچھ کا کچھ ہوجانے کے خدشات ہیں،لہٰذا اخبارات،رسائل و جرائد،ٹی وی چینلز،سرکاری و غیر سرکاری ہینڈ آؤٹ،پریس ریلیز میں اس کا خاص خیال رکھا جائے اور رحمۃ للعالمین کی املا درست لکھی جائے جیسا کہ قرآن پاک کی سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر107میں بھی ہے ’’وما ارسلنک کا الّا رحمۃ للعالمین‘‘(ہم نے آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے)۔لہٰذا مسلمان کو اس کا نہ صرف خیال رکھنا چاہئے بلکہ سختی کیساتھ عمل بھی کرنا چاہئے۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور،اسلامی نظریاتی کونسل،محکمہ اوقاف اور محکمہ تعلیم کو بھی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔علماء کرام بھی جاگتے رہیں اور اصلاح امت کا فریضہ نبھائیں۔ (فضل حسین اعوان۔ لاہور)
’’رحمۃ للعالمین‘‘ درست لکھیں
Nov 18, 2020