لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22سالہ نوجوان اور اس کا 3سالہ بھتیجا ہلاک جبکہ بھابی شدید زخمی ہوگئی۔ محمد رمضان اپنی بھابی یاسمین اوراس کے 3سالہ بیٹے عثمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر نے انہیں کچل ڈالا۔ جس سے محمد رمضان اور اس کا کمسن بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ یاسمین شدید زخمی ہوگئی ہے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے دونوں لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
باغبانپورہ: ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، چچا، بھتیجا جاں بحق، بھابی زخمی
Nov 18, 2020