محکمہ آبپاشی کے ایکسین سمیت 5 افسر 2 کروڑ 26 لاکھ کے فراڈ میں گرفتار 

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ایکسئین سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر لیا،محکمہ آبپاشی کے ایکسئین ، تین ایس ڈی او اور دو سب انجینئرز پر مقدمہ نمبر 11/20 درج تھا ۔ ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کے مطابق ایکسئین امتیاز اکبر بھٹی ،ایس ڈی اوز محمد اسلم، فرحت علی ،سب انجینئرزحشمت نبی اور محمد شاہد کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ ایس ڈی او مظفر علی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گوہر نفیس بتایا کہ ملزمان نے محکمہ آبپاشی کی مشینری برانچ میں دو کروڑ چھبیس لاکھ کا جعلی ڈیزل خریدا۔ ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ویجلینس اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام عارف کیس میں اعلی عدالت خود پیش ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن