پاکستانی طلباء کی برطانیہ میں تعلیم کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں : کیون فاسٹر 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) برطانیہ پاکستانی طلباء کی برطانیہ میں تعلیم  کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ گذشتہ برس پاکستان سے پانچ ہزار طلباء کو برطانوی تعلیمی اداروں میں تعلیم کیلئے ویزے جاری کئے گئے۔ یہ بات برطانیہ کے وزیر برائے فیوچر بارڈرز اینڈ ایمیگریشن کیون فاسٹر نے گذشتہ روز عالمی یوم طلباء کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی۔ برطانوی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کووڈ 19 کے باوجود طلبا  کے داخلوں کے لئے ویزوں میں نرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ برس جن پاکستانی طلباء نے تعلیم کیلئے ویزے حاصل کرنے کی درخواست دی ان میں سے 93 فیصد کو ویزے دے دیئے گئے۔ پاکستانی طلباء کو تعلیمی ویزوں کے لئے چھ ماہ پہلے بھی درخواست دینے کی سہولت میسر ہے۔ پاکستانی طلباء برطانیہ میں رہ کر بھی ویزے کی مدت میں توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر برائے فیوچر بارڈر کیون فاسٹر نے کہا کہ پاکستانی طلباء برطانیہ کے حصول تعلیم کیلئے آنے والے بین الاقوامی طلباء میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ بہترین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک طلبا برطانیہ میں آئیں اور تعلیم حاصل کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...