مجھے بھی برطانیہ میں نسل پرستی کا  سامنا کرنا پڑا: جمائماگولڈسمتھ 

لندن(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے کہاہے کہ جب وہ پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئیں تو انہیں بھی وہاں دیگر پاکستانیوں کی طرح نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد برطانوی سابق کرکٹر عظیم رفیق کی ایک مہم کا لنک شیئر کیا جس میں سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹ میں نسل پرستی کے خلاف ایک ایسی مہم چلائی ہے جہاں ہر پس منظر کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی پروان چڑھ سکیں گے۔جمائما گولڈسمتھ نے ٹوئٹر پر عظیم رفیق کے انٹرویو کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ان لوگوں کی حمایت کریں جن میں ہمت ہے کہ وہ نسل پرستی کے بارے میں بات کریں ۔انہوں نے لکھا کہ عظیم رفیق کو امید ہے کہ وہ اپنی مہم سیکرکٹ میں نوجوانوں کے لیے بامعنی تبدیلی لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن