واشنگٹن(شِنہوا)امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک امریکہ کے بوائے اسکاٹس(بی ایس اے)کو عدالت میں سوموار تک دائر کئے گئے 92ہزار700 جنسی استحصال کے مقدمات کا سامنا ہے پیر کو تنظیم کے دیوالیہ پن کے کیسز میں دعوی دائر کرنے کا آخری روز تھا۔دعویداروں کی نمائندگی کرنے والی قانونی ٹیم کے ایک اہم وکیل اینڈریو وان ارسڈیل نے سی این این ٹی وی کو ایک ای میل میں بتایا کہ دیوالیہ پن کی عدالت سے تازہ ترین تعداد سوموارکے روز مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے بعد آئی۔بی ایس اے کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم اسکاٹنگ میں ماضی کی زیادتیوں سے متاثرہونے والی متعدد جانوں کی وجہ سے اجڑگئے ہیں اورسامنے آنے والوں کی بہادری سے آگے بڑھے ہیں، ہمارا دل ٹوٹا ہواہے کیونکہ ہم ان کادرد ختم نہیں کرسکتے۔بی ایس اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم زیادتی سے بچ جانے والے افراد کو مناسب معاوضہ اداکرنے کیلئے جلدسے جلد کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔پیر کو آخری تاریخ کے بعد اگلا مرحلہ تیسرے فریق کے مشیروں کیلئے ہے کہ وہ دعووں کا جائزہ لیں،سی این این کے مطابق دیوالیہ پن کی وفاقی عدالت میں ہونے والی کارروائی بچ جانے والے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے معاوضہ فنڈ بنانے کا باعث بنے گی۔