سرگودھا (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرگودھا اور میانوالی کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ کے لئے ملاقاتی وفود نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سے رابطے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے ہفتے سرگودھا اور اپنے آبائی ضلع میانوالی کا دورہ کریں گے۔ جن کی متوقع آمد پر وزیراعظم سے ملاقات کے خواہشمند وکلائ، ممبران چمبیرز آف کامرس، انجمن تاجران اور اہم شخصیات ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم سے وزارء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ ارکان سرگودھا پریس کلب کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ تاہم ابھی تک شیڈول جاری نہیں ہوئے۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ کے دوران سرگودھا کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے۔