امارات میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 31 دسمبر تک مؤخر

Nov 18, 2020

ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 31 دسمبر تک مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جن کے ویزا کی معیاد یکم مارچ 2020 ء سے پہلے ختم ہو چکی ہے وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کئے اپنے ملک جا سکتے ہیں۔ اماراتی حکام کی جانب سے اس پیشکش کا اعلان 14مئی کو کیا گیا تھا اورآج 17 نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا جسے اب 31 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں