ترکی کے بڑھتے اثرورسوخ سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: امریکی وزیر خارجہ

Nov 18, 2020

پیرس (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ اور خطے میں حالیہ جارحانہ اقدامات سے نمٹنے کے لئے امریکا اور یورپ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ یہ بات پیرس میں ایک فرانسیسی اخبار سے بات چیت کے دوران کہی۔ پومپیو کے بقول صدر ایمانوئل میکروں ان کی اس بات سے متفق ہیں کہ ترکی کے چند حالیہ اقدامات انتہائی جارحانہ ہیں۔ بحیرہ روم اور لیبیا میں ترک عسکری مداخلت پر مغربی ممالک تشویش کا شکار ہیں۔ پومیو ان دنوں کئی ممالک کے دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں