لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی دو درخواستوں پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے سی ای او عاصم رؤف سے جواب طلب کر لیا۔ پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے دیسی دواخانے سیل کرنے کے خلاف جسٹس عائشہ اے ملک نے حکیم طارق محمود اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی نے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے دواخانے غیر قانونی طور پر سیل کر دیئے۔ عدالت کے 5 مئی 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔