خاتون پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے  والے پی ٹی آئی عہدیدار کی ادارہ تحفظ خواتین میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ 

لاہور (نیٹ نیوز) ساہیوال میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کی ادارہ تحفظ خواتین کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔ نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تعینات کیا جارہا تھا۔ خبر چلنے کے بعد نوٹیفکیشن واپس لیا گیا۔ نوید اسلم پر خاتون سینیئر پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج ہے  اور وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کی تعیناتی پر ساہیوال پوسٹ آفس کی سینیئر پوسٹ ماسٹر خاتون آفیسر صوفیہ قاسم نے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انصاف کے لیے حکام سے رجوع کر سکتی ہیں کیونکہ نوید اسلم سیاسی پوزیشن کو استعمال کرکے مختلف طریقوں سے ان کے کیس پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص خود خواتین پر تشدد کر رہا ہو وہ عورتوں کو تحفظ کیسے دے گا؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...