لاہور ہائیکورٹ: اداکارہ صوفیہ مرزا  کی بچیاں 17 دسمبر کو وطن واپس   لاکر عدالت پیش کرنے کا حکم

Nov 18, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مدد سے ایف آئی اے حکام کو اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو وطن واپس لانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آئندہ پیشی پر بچیوں کو بیرون ملک سے لاکر عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے خاتون کے سابقہ خاوند کے وکیل کو بھی حکم دیا کہ بچیوں کو بیرون ملک سے لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عدالت نے صوفیہ مرزا (خوشبخت مرزا) کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے مشروط طور پر دونوں بیٹیاں باپ عمر فاروق ظہور کے حوالے کیں لیکن  وہ جعلسازی کرتے ہوئے انہیں  دبئی لے گیا۔

مزیدخبریں