مسلمانوں کی کڑی نگرانی: امریکی فوج نے اسلامی موبائل ایپس کا ڈیٹا خریدنا شروع کر دیا 

Nov 18, 2020

واشنگٹں (نوائے وقت رپورٹ) نئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج مسلمانوں کی کڑی نگرانی کیلئے ان میں مقبول موبائل ایپس کا ڈیٹا خرید رہی ہے۔ ٹیکنالوجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ملٹری، ’’قرآن ایپ’’، ‘’مسلم پرئیر’’ یا ‘’مسلم پرو’’ جیسی ایپس کا ڈیٹا خرید رہی ہے۔ یہ ایپس مجموعی طور پر 9 کروڑ  سے زائد بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہیں۔ امریکی فوج نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ یہ ڈیٹا دیگر ممالک میں سپیشل فورسز کے آپریشن میں استعمال ہوتا ہے۔

مزیدخبریں