کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کشمور میں 4 سالہ علیشاہ کو درندوں سے چھڑانے والے قومی ہیرو سندھ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کے اعزاز میں کراچی ویسٹ زون پولیس کی جانب سے بھی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پارلیمنٹیرین، سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجروں، شہریوں اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود شہریوں کی جانب سے پولیس افسر اور ان کی فیملی کو دل کھول کر تحائف دیے گئے جس کے باعث تحائف کاؤنٹر پر موٹر سائیکل کے علاوہ ملبوسات اور دیگر اشیاء کے ڈھیر لگ گئے۔ تقریب کے دوران اے ایس آئی کی بچی کی شادی کیلئے تاجروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے فرنیچر اور جہیز دینے کے اعلانات بھی کیے گئے۔ تقریب میں شہریوں نے اے ایس آئی محمد بخش کیلئے 13 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نقد انعامات بھی دیے۔ ڈی آئی جی عاصم قائم خانی نے اے ایس آئی کو کیش انعامات سے بھرا بریف کیس پیش کیا جبکہ اسے تحفے میں دی گئی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ساتھ تصویر بھی بنائی۔
کشمور واقعہ: قومی ہیرو اے ایس آئی کیلئے مزید انعامات، تحائف کے ڈھیر
Nov 18, 2020