راجہ محمد ظفرالحق کا دورہ کہوٹہ ، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی 

Nov 18, 2020

 کہوٹہ (نامہ نگار) قائد حزب اختلاف سینیٹ و چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفرالحق کا دورہ کہوٹہ وفات پا جانے والوں کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اور فاتح کی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جنرل سیکٹری موتمر عالم اسلامی چیئر مین مسلم لگ (ن )و قائد حزب اختلاف سینیٹ  راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ کا دورہ کیا۔ دو روز قبل وفات پا جانے وا لے مسلم لیگی رہنما تحصیل صدر راجہ محمد بشیر کے گھر جا کر انکے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتح کی اس مو قع پر راجہ محمد ظفر الحق نے راجہ محمد بشیر کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بعدازاں راجہ محمد ظفرالحق نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا جس میں انھوں نے ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی ممانی، ڈائریکٹر شاہین کالج راجہ نعمان نصیر کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ صدر انجمن تاجران را جہ امتیاز عالم ،ر اجہ خورشید عالم اور حافظ راجہ انتحاب عالم کی والدہ کی وفات، نمبر دار راجہ فیصل لیاقت کی بھتیجی اور راجہ قاسم لیاقت کی بیٹی کی وفات جبکہ راجہ اسفند کے والد بھائی راجہ عبدالقیوم مرحوم کی وفات پر انکے گھروں میں جا کر ان سے اظہار تعزیت اور وفات پا جانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن )کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،صدر یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، عوام کی آواز میڈیا گروپ کے چیئرمین راجہ توقیر شبیر،آصی جنجوعہ ،راجہ وقار محبوب ، راجہ رومان سعید، عاصی جنجوعہ اور دیگر لیگی کارکنا ن ورکرز بھی موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں