پی ڈی ایم ذاتی مفادات نہیںعوام کے حقوق کی تحریک ہے:یوسف رضا گیلانی

ملتان (سپیشل رپورٹر‘لیڈی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجووہ حکومت نے وعدے کے مطابق نہ ایک کروڑ نوکریاں دیں نہ ہی 50لاکھ گھر دیئے اور تین ماہ میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ بھی پورا نہ کرسکی مزید ظلم یہ کہ دو سو فی صد مہنگائی کے اضافہ نے غریب عوام کو زندہ درگور کرکے رکھ دیا اور کسان کو بدحال کردیا، گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کی دوبارہ تاریخ رقم کی گئی اور موجودہ حکومت سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کرسکی کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود وزیراعلی نہ  بناسکے پی ڈی ایم کی تحریکذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لئے ہے ملتان کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا اور سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ ہو گا جس میں پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹے گی پیپلز پارٹی میزبانی کرے گی اسی لئے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں پر زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جلسہ کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ مڑل میں پی پی 220کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا جس میں سید احمد مجتبی گیلانی، ضلعی صدر میاں عبد اللہ کامران مڑل، جنرل سیکریٹری رائو ساجد علی، تحصیل صدر ملتان عرفان شفیع آرائیں نے بھی خطا ب کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ایک وعدے پر بھی پورا نہیں اتر سکی بلکہ غریب عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا گیا بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری سمیت بجلی کے بلوں میں اضافے نے غریب قوم کو فاقوں پر مجبور کرکے رکھ دیا کسان کش پالیسیوں کے نتیجے میں کسان بدحالی کا شکار ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اقتدار میں ہونے کے باوجود وزیراعلی نہیں بناسکی کہ جب تک ان کے ساتھ آزاد امیدوار نہ ملیں گلگت بلتستان کے الیکشن میں دوبارہ دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی انہوں نے کہا کہ ملتان کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا یہ جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گا ۔دریں اثنائشعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سابق سیکرٹری اطلاعات کلثوم ناز بلوچ سے ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گلگت  بلتستان میں عمران خان نے جو کچھ کیا ہے اس سے انہوں نے اپنے جمہوری دعووں کی نفی کر دی ہے ہم گلگت  بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ اور اس بارے میں چیئرمین بلاول بھٹو جو فیصلہ کریں گے پارٹی اس پر عمل کرے گی

ای پیپر دی نیشن