سکھرکے تجارتی مراکز ، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ، شہری  پریشان

Nov 18, 2020

سکھر(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سمیت ٹریفک پولیس کے بلند و بانگ دعوئوں، اینٹی ٹریفک فورس کے قیام کے باوجود شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل سکا ہے ،انتظامیہ بلخصوص بلدیہ اعلی کی عدم توجہی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ و تجاوزات کے باعث مصروف ترین تجارتی مرکز گھنٹہ گھر ، اسٹیشن روڈ ، گلیمرموبائل مارکیٹ  رشنا مارکیٹ ، گھنٹہ گھر چاڑی ، پوسٹ آفس مینارہ روڈ، نیم کی چاڑی ، شالیمار روڈ ، شہید گنج ، بیراج روڈ ، شکارپور روڈ ، ریس کورس روڈ ،ایوب گیٹ،اناج بازار، نیو گوٹھ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے ، شہریوں نے کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر سکھر،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیاکہ فی الفور شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں