تعلیمی اداروں میں راوں برس موسم سرما کی  تعطلات نہیں ہو نگی

Nov 18, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی تاہم دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات ایک ماہ تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ موسم کی تبدیلی اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 15 روز سے بڑھا کر ایک ماہ تک کی جاسکتی ہے۔ یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک اسکول بند رکھے جاسکتے ہیں۔ حتمی فیصلہ اگلے ہفتے این سی او سی کے اجلاس کے بعد کیئے جانے کا ا مکان ہے۔

مزیدخبریں