مہنگی ادویات :شہباز شریف کیخلاف تحقیقات 

Nov 18, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے شہباز شریف کے دور میں ہسپتالوں کیلئے مبینہ طور پر مہنگی ادویات اور سامان خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو اسی کیس کے سلسلے میں 19 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ علی جان کے بعد دیگر سرکاری افسروں سمیت کمپنیوں کے سربراہوں کو بھی طلب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں