کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی اور کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم نے سابق ہیڈ کوچ کا یادگار قول شیئر کر کے کھلاڑیوں کی ہمت بندھا دی۔وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈین جونز سے منقول لکھا کہ میرے کرئیر میں انہی ٹیموں نے فتح حاصل کی ہے جو ایک دوسرے کیلئے کھیلتی ہیں اور ایک دوسرے کیلئے قربانی دیتی ہے۔ڈین جونز کے مطابق ٹیمیں جو ایک دوسرے سے دلی اور جذباتی طور پر وابستہ ہوں، آن کے نزدیک وہی ٹیم اصل فاتح ہے۔اس سے قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی نیلی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈین جونز کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا ک میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا تاہم ڈین جونز کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔وسیم اکرم کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کیلئے میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا تاہم ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا اور میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہے گی۔