اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ پنجاب حکومت کا بہت زبردست منصوبہ ہے: میاں طارق مصباح

Nov 18, 2020 | 18:18

ویب ڈیسک

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ پنجاب حکومت کا بہت زبردست منصوبہ ہے جس سے نہ صرف سفری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ایسے بڑے منصوبوں سے عالمی سطح پر ملک کی بہترین ساکھ بھی اجاگر ہوگی۔ وہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا منصوبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت لوگوں کو بہترین ٹرانسپورٹ مہیا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے لوگوں کو نہ صرف بہترین سفری سہولت میسر آئی ہے اور وہ وقت ضائع کیے بغیر باآسانی اور سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی جس سے تجارتی اشیاءکی آسانی سے نقل و حمل یقینی ہوگی اور صنعت و تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔

مزیدخبریں