لاہور (کامرس رپورٹر)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے پاکستان میں سونا مہنگا کر دیا عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت چار سو پچاس روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو پچاس روپے کے اضافے سے ایک لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو روپے ہو گئی ,دس گرام سونا تین سو چھیاسی روپے کے اضافے سے چھیانوے ہزار سات سو آٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت اٹھاسی ہزار چھ سو انچاس روپے فی دس گرام ہو گئی. عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی .ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی نے پاکستان میں سونا مہنگا کر دیا
Nov 18, 2020 | 22:06