کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل سالم حمد عقیل النابت کی آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات, پیشہ وارانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرگفتگو ہوئی. کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کا علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے, دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔